اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محسن نقوی نے لاہور، کراچی اور پنڈی سٹیڈیمزکی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا

08 Mar 2024
08 Mar 2024

(لاہورنیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم لاہور، نیشنل سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اپ گریڈ ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، ڈائریکٹر انفراسٹرکچر پی سی بی، نیسپاک کے حکام اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں نیسپاک کے حکام نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کی جائے گی، پہلے مرحلے میں 3 روز میں قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا حتمی ڈیزائن پلان طلب کرلیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا ڈیزائن پلان تیار کر کے کام کا آغاز کیا جائے گا، سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا، ضرورت کے مطابق سٹیڈیم میں نشستوں کا اضافہ کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ قذافی سٹیڈیم کے باکسز میں سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا، اپ گریڈیشن کے کام کو معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل کروایا جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے