08 Mar 2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کی نامور اداکارہ عائشہ عمر نے عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر تمام پاکستانی خواتین کو اہم تحفہ دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اعلان میں کہا کہ عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر آج 8مارچ کو میری فلم ٹیکسالی گیٹ کی خصوصی سکریننگ ہوگی۔
اداکارہ نےکہا کہ یہ فلم تمام خواتین کیلئے اسلام آباد،کراچی اور لاہورمیں مفت دکھائی جائے گی،عائشہ عمر نےکہا کہ کل یہ فلم مرد حضرات بھی دیکھ سکتے ہیں مگر انہیں یہ فلم دیکھنے کیلئے ٹکٹ خریدنی پڑے گی۔