ماہرہ خان کےحاملہ ہونے کی خبریں کیوں پھیلیں؟اداکارہ نے خود ہی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف ترین اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وزن بڑھنے کی وجہ سے لوگوں نے اُنہیں حاملہ سمجھا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ماہرہ خان حاملہ ہیں اور اسی وجہ سے وہ او ٹی ٹی سیریز ‘جو بچے سنگ سمیٹ لو’ سمیت دیگر بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئی ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش رواں سال اگست یا ستمبر میں متوقع ہے، بعدازاں ماہرہ خان نے حاملہ ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی باتوں میں کوئی سچائی نہیں۔
اب ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران، اس خبر کے پھیلنے کی وجہ بتائی، اداکارہ نے کہا کہ میرا وزن بڑھ گیا تھا تو لوگوں نے سوچا کہ میں حاملہ ہوں اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ماہرہ خان نے کہا کہ یہ خبر جھوٹی تھی، میں اپنے تمام پراجیکٹس اور نیٹ فلکس سیریز بھی مکمل کررہی ہوں، میں نے کوئی پراجیکٹ نہیں چھوڑا۔