08 Mar 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار عمیر رانا نے کہاہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ہونے والے گیم شوزکے ذریعے لالچ کو فروغ دیا جاتا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں عمیر رانا کا کہنا تھا کہ رمضان بہت مقدس اور برکتوں والا مہینہ ہے جس میں ہمیں انسانیت، عاجزی، محبت اور ہمدردی کو فروغ دینا چاہیےلیکن ہمارے ملک میں اس کے برعکس چیزوں کو فروغ دیا جارہا ہے۔
اداکار نے کہا کہ ہمارے یہاں ماہِ رمضان میں خصوصی گیم شوز نشر کیے جاتے ہیں، جنہیں دیکھ کر مجھے بہت بُرا لگتا ہے کہ ہم اس بابرکت مہینے میں عبادات، دینی تعلیمات، عاجزی اور ہمدردی کو فروغ دینے کے بجائے لوگوں میں پیسے کی لالچ کو بڑھا رہے ہیں۔