کھیل
پی ایس ایل 9: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
08 Mar 2024
08 Mar 2024
(لاہورنیوز)ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز سے شکست دیکر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 53 رنز بناکر نمایاں رہے، صائم ایوب 30، محمد حارث 20، کیڈمور 33، حسیب اللہ 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، رومین پاؤل 28 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین نے 4 ، سہیل خان، محمد حسنین اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔