اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

رمیز راجا کا نسیم شاہ کے بھائی حنین کو فرنچائز تبدیل کرنے کا مشورہ

08 Mar 2024
08 Mar 2024

(ویب ڈیسک) سابق کرکٹر و معروف کمنٹیٹر رمیز راجا نے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ کو فرنچائز تبدیل کرنے کا مشورہ دیدیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں کمنٹیٹر کے فرائض سرانجام دینے والے سابق کرکٹر رمیز راجا نے کہا کہ حنین شاہ کو چاہیے کہ وہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بجائے کسی اور فرنچائز سے کھیلیں، کیونکہ یہ انکے لیے بہتر ہے وہ اسوقت نسیم شاہ کے سائے (شیڈو) میں کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ خاندان کیلئے ایک ستون ہے جبکہ اگر تینوں ایک فرنچائز کیلئے کھیلیں گے تو سپون فیڈنگ کی وجہ سے انہیں بہتر کارکردگی دکھانے کا موقع نہیں ملے گا، اگر آپکا بھائی اچھا کررہا ہے تو آپ پر پریشر آئے گا جو آپکی کارکردگی متاثر کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ اور انکے دونوں بھائی (حنین، عبید) پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے کھیل رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے