08 Mar 2024
(ویب ڈیسک) سابق آل راؤنڈرعماد وسیم نے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے دوران پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بابراعظم کے نعرے لگانے والوں کو حیران کن جواب دیا ۔
کراچی کنگز کیخلاف میچ کے دوران عماد وسیم باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے تو شائقین کرکٹ نے انہیں اُکسانے کیلئے بابراعظم کے نعرے لگائے جس پر سابق کرکٹر نے ہلکھے پھلکے انداز میں فینز کا جواب دیا۔
عماد نے اپنی ٹی شرٹ اُتار کر شائقین کرکٹ کو دکھائی اور فخر کے ساتھ اسے تھام لیا، جس پر انکا نام اور نمبر درج تھا۔
سابق کرکٹر کے شائقین کو دیئے گئے دلچسپ جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس میچ میں کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ سے تقریباً باہر کردیا ہے۔