اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاداب خان کی کیویز کیخلاف سیریز میں واپسی متوقع

08 Mar 2024
08 Mar 2024

(ویب ڈیسک) شاداب خان کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان ٹیم میں چند کھلاڑیوں کی واپسی اور کچھ کے باہر ہونے کا امکان ہے۔

کیویز کے خلاف 5 ٹی 20 میچز کی سیریز اپریل کے وسط میں شیڈول ہے جس کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان پی ایس ایل کے بعد ہو گا۔

ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز میں واپسی ہو گی۔

شاداب خان نیوزی لینڈ میں ہونے والی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں تھے تاہم اب وہ فٹنس مسائل سے چھٹکارہ پانے کے بعد پی ایس ایل میں بہترین آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حنین شاہ اور خواجہ نافع کو بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ سلمان علی آغا اور حیدر علی کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حارث رؤف کندھے کی انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کا ٹیم میں جگہ بنانا مشکل ہوسکتا ہے جبکہ محمد نواز اور حسیب اللہ کی سلیکشن بھی مشکل ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے