اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب اسمبلی اجلاس : مخصوص نشستوں پرنومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

08 Mar 2024
08 Mar 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس میں مخصوص نشستوں پر 24 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 29 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، سپیکر ملک محمد احمد خان اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ۔

گنتی پر پنجاب اسمبلی کے اجلا س کا کورم پورا ہونے پر سپیکر نے نو منتخب ارکان کو حلف کی دعوت دے دی، سپیکر پنجاب اسمبلی کے حکم پر سیکرٹری اسمبلی نے پینل آف چیئر کے ناموں کا اعلان کردیا۔

رانا منورحسین، سیدعلی حیدر گیلانی، غلام مرتضیٰ اور محترمہ راحیلہ نعیم کے نام پینل آف چیئرمین میں شامل ہیں ، سپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق گنتی کرنے پر ایوان میں ایک سو چار ارکان موجود ہیں۔ 

یہ ہماری سیٹیں ہیں ہمیں دی جانی چاہیئے: راناآفتاب

اپوزیشن رکن رانا آفتاب نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد ہمارے ارکان نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا، یہ ہماری سیٹیں ہیں یہ ہمیں دی جانی چاہئیں۔ اپوزیشن رکن نے سپیکر پنجاب اسمبلی سے استدعا کی کہ ایوان کو رولز آف بزنس کے مطابق چلائیں۔

رانا آفتاب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی مخصوص نشستوں کے متعلق فیصلہ عدالت میں زیر سماعت ہے حلف نہ لیا جائے، سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہر کام آئین اور قانون کے مطابق کیا جارہا ہے ، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ لکھ کر دے چکے ہیں کہ انہوں نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا ۔۔

اپوزیشن ارکان کا احتجاج ،شورشرابا

اپوزیشن ارکان نے ایوان میں شور شرابا کرتے ہوئے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا، مخصوص نشستوں پر منتخب 21 خواتین ارکان اور 3 اقلیتی منتخب ارکان سے سپیکر پنجاب اسمبلی حلف لیا۔

اپوزیشن کی ایوان میں نعرے بازی جاری ہے ، حلف اٹھانے والے ارکان گولڈن بک پر دستخط کر رہے ہیں۔

سپیکر نے کہا کہ معزز ممبران سے درخواست ہے کہ  اپنے بینچز پر بیٹھ جائیں، ڈائس کے سامنے سےہٹ جائیں۔

اپوزیشن کے شور شرابے کے سبب سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس 5 منٹ کے لیے ملتوی کر دیا۔
 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے