شہرکی خبریں
چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور روشنی ہیلپ لائن کراچی میں گمشدہ بچوں کی تلاش کیلئے معاہدہ طے
07 Mar 2024
07 Mar 2024
(لاہور نیوز) چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور روشنی ہیلپ لائن کراچی کے درمیان ایم او یو کی تجدید پر دستخط ہو گئے۔
فلاحی تنظیم کے سی ای او محمد علی نے لاہور میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے ملاقات کی، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے چیئرپرسن ، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد اور روشنی ہیلپ لائن کراچی کی جانب سے سی ای او محمد علی نے دستخط کئے۔
ایم او یو کے تحت گمشدہ بچوں کی معلومات شیئر کی جائیں گی، بیورو اور روشنی ہیلپ لائن گمشدہ بچوں کی والدین کی تلاش کیلئے مشترکہ اقدامات کریں گے، گمشدہ بچوں کی تلاش کیلئے مشترکہ طور پر آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔
اس موقع پر روشنی ہیلپ لائن کراچی کی جانب سے بیورو کے افسران کیلئے "زارا بل" کے حوالے سے ٹریننگ کا اہتمام بھی کیا گیا۔