اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم دلفریب

07 Mar 2024
07 Mar 2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی سے موسم دلفریب ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے ضلع چنیوٹ اور خیبرپختونخوا شہر کے مالاکنڈ میں بارش جبکہ ضلع استور میں برفباری ہوئی۔

آج بالائی خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 9 مارچ سے ایران سے بلوچستان میں بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہو گا۔

دوسری جانب گوادر، چمن، قلعہ عبداللہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گلیات اور گرد و نواح میں بھی بادل برس پڑے جس سے سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ ملکہ کوہسار مری میں مزید برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں پاک بحریہ کی جانب سے گوادر اور ساحلی علاقوں میں بارش متاثرین میں راشن، ادویات اور گرم کپڑے تقسیم کیے گئے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے