اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہم دھاندلی کا الیکشن نہیں مانتے: فضل الرحمان

06 Mar 2024
06 Mar 2024

(ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں آئین بھی محفوظ نہیں رہا۔

مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 73ء کا آئین سب کو قابل قبول تھا، جس کی بنیاد پر ہم ایک قوم ہیں، 1977ء میں تحریک چلی جو قومی اتحاد کی تحریک تھی، میرے والد اس کی قیادت کر رہے تھے، یہ تحریک دھاندلی کے خلاف چلائی گئی، ہماری گھٹی میں ہے کہ ہم دھاندلی کا الیکشن نہیں مانتے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اس وقت جیل بھری پھر مذاکرات ہوئے، معاہدہ لکھا گیا، اگلے روز دستخط ہونے تھے مگر پھر پانچ جولائی آئین کو اپنے ساتھ لے گیا، میرے والد کے انتقال کے بعد پچاسی تک میں جیل میں رہا، اس آئین کی اپنی اہمیت ہے، ہم آمریت کے خلاف لڑے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بیرونی دنیا کے اثرو رسوخ سے باہر نکلنا چاہئے، پسماندہ ممالک ہوں یا ترقی یافتہ ہوں دو طریقوں سے انہیں کنٹرول کیا جاتا ہے، بین الاقوامی اداروں سے کنٹرول کیا جاتا ہے یا معیشت اور جمہوریت سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہماری سیاست اُن کے ہاتھوں میں ہے اور معیشت آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کے ہاتھ میں چلی گئی، چین بعد میں بھارت ساتھ آزاد ہوا، جی ڈی پی ہم سے کہیں آگے ہے، ملک کی بدحالی کے لئے سیاسی اور معاشی عدم استحکام ہے، ہم اپنا ایٹم بم نہیں سنبھال پا رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے