اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جیلانی پارک میں جشن بہاراں فیسٹیول لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

06 Mar 2024
06 Mar 2024

(لاہور نیوز) جیلانی پارک میں جشن بہاراں فیسٹیول لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، جوں جوں میلا آگے بڑھ رہا ہے اسی طرح اس کی رونق میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پی ایچ اے کی جانب سے جیلانی پارک  میں جشن بہاراں میلہ زوروں سے جاری ہے، پنجاب کا رنگارنگ ثقافتی میلا 10 مارچ تک جاری رہے گا، شہریوں کی تفریح کے لئے میلے میں ثقافتی، دستکاری اور کھانوں کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں، میلے میں جھولے بچوں کی توجہ کا مرکز بنے نظر آتے ہیں، آنے والے شہریوں میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد موجود رہی، بچے اونٹ اور بگی کی سواری کا لطف اٹھاتے نظر آئے۔

فیملیز کا کہنا تھا کہ اس ٹینشن کے ماحول میں اس طرح کا میلا کسی نعمت سے کم نہیں ہے جبکہ بچوں کا کہنا تھا کہ ہر سال اس میلے کا حصہ بنتے اور لطف اندوز ہوتے ہیں۔

میلے میں آنے والے سندھی فنکاروں نے بھی میلے اور لاہور کی رونقوں کو خوب سراہا، لاہور کے باسیوں نے پنجاب کے ثقافتی چٹ پٹے کھانوں کا بھی خوب لطف اٹھایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے