06 Mar 2024
(لاہور نیوز) انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 35 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 282 روپے 30 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔