اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کی قرار داد سینیٹ میں جمع

06 Mar 2024
06 Mar 2024

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کی قرار داد سینیٹ میں جمع کرا دی گئی، قرارداد تحریک انصاف کے سینیٹرز نے جمع کروائی۔

قرارداد پر سینیٹر فلک ناز چترالی اور سیف اللہ ابڑو کے دستخط ہیں، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی، اعجاز چودھری، شبلی فراز، یاسمین راشد، صنم جاوید، پرویز الٰہی، محمود الرشید، عمران ریاض اسد طور کو رہا کیا جائے۔

سینیٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر مقدمات جھوٹ اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں، مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں، انہیں فوری ختم کیا جائے۔

قرارداد کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ ہیں، سیاسی انتقام نے ملک کی معیشت، ساکھ اور ملکی اداروں کو تباہ کیا ہے، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، سمیت تمام لیڈرز اور کارکنان کو رہا کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے