اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فوربز: مشرق وسطیٰ کی 100 طاقتور ترین کاروباری خواتین میں 2 پاکستانی بھی شامل

06 Mar 2024
06 Mar 2024

(لاہور نیوز ) امریکی جریدے فوربز نے رواں سال مشرق وسطیٰ کی 100 طاقتور ترین کاروباری خواتین کی فہرست جاری کر دی، جس میں 2 پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فہرست میں ٹاپ 10 خواتین ایگزیکٹوز میں سے پاکستانی خواتین شائستہ آصف چوتھے اور شازیہ سیدنویں نمبرپر موجود ہیں۔شائستہ آصف متحدہ عرب امارات کے ایک معروف ہیلتھ کیئر نیٹ ورک پیور ہیلتھ کی شریک بانی اور گروپ سی ای او ہیں۔

2006 میں اس ہیلتھ کیئر کارپوریشن کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے والی شائستہ آصف نے دسمبر 2023 میں گروپ سی ای او کا عہدہ سنبھالا، پیور ہیلتھ متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے انٹیگریٹڈ ہیلتھ کیئر نیٹ ورکس میں سے ایک ہے، جس میں ہسپتالوں، کلینک، ڈائگناسٹکس، انشورنس، فارمیسی، ہیلتھ ٹیکنالوجی، پروکیورمنٹ اور دیگر شعبے شامل ہیں۔

ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی شازیہ سید یونی لیور شمالی افریقہ لیوانٹ اورعراق کی جنرل منیجر ہیں، وہ بڑی کارپوریشنز میں وسیع تر تجربہ رکھتی ہیں اور عربیہ کے سینئر کسٹمر ڈویلپمنٹ لیڈ کا کردار بھی ادا کر رہی ہیں۔

شازیہ سید یونی لیور پاکستان کی سابق سی ای او رہ چکی ہیں، انہوں نے 2021 میں اپنا موجودہ عہدہ سنبھالا، وہ گزشتہ کئی سال کے دوران اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور پاکستان بزنس کونسل میں ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہی ہیں۔

شازیہ سید نے 1989 میں برٹش ملٹی نیشنل کنزیومر گڈز کمپنی یونی لیور میں بطور مینجمنٹ ٹرینی شمولیت اختیار کی ، انہوں نے پاکستان اور دیگر ممالک میں کاروبار کی متحرک دنیا میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ترقی کے لیے نمایاں خدمات بھی انجام دی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے