اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قومی اسمبلی: پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر ن لیگ سے ترجیحاتی فہرست طلب

06 Mar 2024
06 Mar 2024

(لاہو ر نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے لیے پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن سے ترجیحاتی فہرست طلب کر لی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پنجاب سے ترجیحی فہرست مکمل پر ہو چکی ہے، ن لیگ خواتین کی 9 خالی نشستوں کے لیے نئی ترجیحی فہرست دے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی امیدوار آج سے 9 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرائیں۔

مسلم لیگ ن کی خواتین امیدواروں کی سکروٹنی 12 مارچ کو ہو گی، کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 14 مارچ تک دائر کی جاسکتی ہیں جبکہ ٹریبونلز اپیلیں 16 مارچ تک نمٹائیں گے اور کاغذات نامزدگی 19 مارچ تک واپس لیے جا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 20 مارچ کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کر دی جائے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے