اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن دھاندلی کیخلاف تحریک کا مشن، فضل الرحمان کے لاہور میں ڈیرے

06 Mar 2024
06 Mar 2024

(ویب ڈیسک) انتخابی دھاندلی کیخلاف تحریک کا مشن لے کر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے۔

مولانا فضل الرحمان جے یو آئی ف پنجاب کے زیر اہتمام مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے، مولانا فضل الرحمن دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحریک کے سلسلے میں پنجاب کا دورہ کر رہے ہیں۔

ترجمان جے یو آئی  ف پنجاب حافظ غضنفر عزیز کے مطابق مولانا فضل الرحمان آج جے یو آئی ف  پنجاب کے وکلاء کنونشن سے خطاب کریں گے، وکلاء کنونشن میں جے یو آئی ف کی دیگر قیادت اور سینئر قانون دان بھی خطاب کریں گے۔

ترجمان جے یو آئی ف پنجاب نے بتایا کہ مولانا  آج قومی اور صوبائی اسمبلی امیدواران کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب بھی کریں گے جبکہ 7 مارچ کو سربراہ جے یو آئی ف  صوبائی مجلس عمومی و امیدواران کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے