(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کی کمیٹی برائے صدارتی مہم کے اراکین نے ملاقات کی۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے صدارتی مہم کمیٹی کے اراکین سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، سید خورشید شاہ اور سید نوید قمر نے ملاقات کی، کمیٹی نے چیئرمین پی پی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار کو مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق کے امیدواروں کی حمایت حاصل ہو گئی۔
بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی کی کمیٹی برائے صدارتی مہم کے اراکین نے بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار کو بلوچستان عوامی پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی بھی حمایت حاصل ہو گئی، صدارتی انتخاب کیلئے پی پی پی کا نمبر گیم پورا ہو گیا، آصف زرداری کو 366 ووٹ ملیں گے۔
پیپلزپارٹی کی کمیٹی برائے صدارتی مہم کے اراکین کی ملاقات کے موقع پر شیری رحمان، قمر زمان کائرہ، سید غلام مصطفیٰ شاہ اور چودھری منظور بھی موجود تھے۔