05 Mar 2024
(ویب ڈیسک) ایف بی آر کی کارروائی ، پہلی بار 10 ملین روپے مالیت کے نان کسٹمز ڈیوٹی سگریٹ جلا دیئے گئے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر160 کارٹن جس میں 16 لاکھ سگریٹ تھے انہیں جلا کر تلف کر دیا گیا، جلائے گئے سگریٹ کی معیاد مدت ختم ہو چکی تھی۔
ایڈیشنل کمشنر ایف بی آر عفیفہ رحمان نے بتایا کہ پکڑے گئے سگریٹ کی ٹیکس ادائیگی بھی نہیں کی گئی تھی ،سگریٹ کو شہر سے باہر ڈمپنگ ایریا میں جلایا گیا ہے ، ٹیموں کو سمگل شدہ اشیا کی چیکنگ کے عمل کو مزید بہتر کی ہدایت جاری کر دی گئی۔