اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹریفک سرکلز میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، ریڑھیوں اور عارضی ٹینٹوں کو ہٹا دیا

05 Mar 2024
05 Mar 2024

(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے حکم پر ٹریفک سرکلز میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کینال روڈ، شالیمار چوک، مغلپورہ، ہربنس پورہ مسکین پورہ، باغبانپورہ اور جی ٹی روڈ پر آپریشن ہوا، پی آئی اے روڈ، ریلوے سٹیشن اور لنڈا کے گردونواح میں بھی کریک ڈاؤن کیا گیا، ٹاؤن شپ، مدینہ مارکیٹ اور ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر آپریشن کیا گیا، ڈی ایس پی شاہدرہ نے ونڈالہ بازار، بیگم کوٹ چوک، ٹمبر مارکیٹ اور راوی روڈ پر آپریشن کیا، ٹریفک پولیس نے آپریشن کے دوران  ریڑھیوں، ٹھیلوں اور عارضی ٹینٹوں کو ہٹا دیا۔

اس موقع پر سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا تھا ماہ جنوری اور فروری میں تجاوزات آپریشن کے دوران 264 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے، مزاحمت کرنے پر متعدد افراد کو گرفتار کروایا گیا، ڈویژنل افسران، سرکل افسران اور سیکٹر انچارجز بلاتفریق کارروائی کریں، وارننگ کے بعد بھی تجاوزات نہ ہٹانے پر مقدمات درج کروائے جائیں، شہر میں کہیں بھی ٹریفک کا پہیہ رکنا نہیں چاہئے۔

سی ٹی او لاہور نے کہا سروس روڈز پر پارکنگ اور تجاوزات کا قائم ہونا ٹریفک جام کا سبب ہے، شاہراہوں پر تجاوزات قائم کرنا قبضہ کرنے کے مترادف ہے، ٹریفک پولیس تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، مارکیٹوں، بازاروں میں قائم تجاوزات کے خاتمے کیلئے تاجروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، تاجروں کے تعاون کے بغیر تجاوزات کا خاتمہ ممکن نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے