05 Mar 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم نے فلموں میں آئٹم سانگز کی مخالفت کردی۔
حال میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ درفشاں سلیم نے زندگی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے فلموں میں آئٹم سانگز کے حوالے سے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ فلموں میں آئٹم سانگز نہیں ہونے چاہئیں، میری خواہش ہے فلموں میں بھی اپنے سماج کی کہانیوں کو پیش کیا جائے۔
درفشاں نے واضح کیا کہ میں فلموں میں گانوں اور ڈانس کے خلاف نہیں، میں خود بھی کتھک ڈانسر ہوں لیکن میں کسی بھی صورت آئٹم سانگز کی حمایت نہیں کروں گی۔
انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ایک فلم سائن کر رکھی ہے، تاہم انہوں نے اس فلم کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی یہ بتایا کہ وہ فلم کب تک ریلیز ہوگی۔