اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن کمیشن کا سینیٹ کے عام انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ

05 Mar 2024
05 Mar 2024

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے عام انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے عام انتخابات کا شیڈول تیار کرلیا، سینیٹ کی 48 نشستوں پر عام انتخابات کیلئے پولنگ 3 اپریل کو چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

3 اپریل کو سندھ اور پنجاب سے 12،12جبکہ اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کاانتخاب ہوگا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے۔

 سینیٹ کے 52 سینیٹرز 11 مارچ کو اپنی مدت پوری کرکے ریٹائر ہوجائیں گے، پنجاب اور سندھ کے 12،12 جبکہ سابقہ فاٹا کے4 سینیٹرز کی مدت پوری ہو جائے گی، اسی طرح خیبرپختونخوا  اور بلوچستان کے 11،11جبکہ اسلام آباد کے2 سینیٹرز مدت پوری کر جائیں گے۔

واضح رہے کہ 25ویں آئینی ترمیم کے تحت سابقہ فاٹا کی چار سینیٹ نشستوں پر دوبارہ انتخاب نہیں ہوگا۔

پنجاب کے سینیٹرز

پنجاب اسمبلی سینیٹ کے 12 اراکین کا انتخاب کرے گی، پنجاب اسمبلی سینیٹ کی  7 جنرل ، 2خواتین  ،2ٹیکنو کریٹس اور ایک اقلیتی نشست پر ممبر منتخب کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اتحادی جماعتوں پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ق اور آئی پی پی کے ساتھ مل کر سینیٹ کا الیکشن لڑے گی جبکہ سنی اتحاد کونسل بھی سینیٹ کے انتخاب میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔

 8 مارچ 2024 کو پنجاب سے تعلق رکھنے والے 11 سینیٹرز اپنی مدت پوری کریں گے، مدت پوری ہونے پر  سبکدوش ہونے والوں میں مسلم لیگ ن کے جنرل نشستوں پر حمایت یافتہ 4 سینیٹرز ہیں، مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر آصف کرمانی، ڈاکٹر مصدق ملک، رانا محمود الحسن اور خالد شاہین بٹ بطور سینیٹر اپنی مدت پوری کریں گے۔

 تحریک انصاف کے 2 سینیٹرز اپنی مدت پوری کر کے سبکدوش ہو جائیں گے،پی ٹی آئی کے ریٹائر ہونے والے سینیٹرز میں ڈاکٹر شہزاد وسیم اور ولید اقبال شامل ہیں۔

 خواتین کی مخصوص نشستوں پر پنجاب سے 2 خواتین سینیٹرز کی مدت پوری ہو جائے گی، پنجاب سے تعلق رکھنے والی ن لیگی حمایت یافتہ نزہت صادق اور تحریک انصاف کی سیمی ایزدی ریٹائر ہوں گی۔

 ٹیکنو کریٹ اور علما کی مخصوص نشستوں پر بھی 2 سینیٹرز پنجاب سے ریٹائر ہوں گے، ان میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ حافظ عبد الکریم اور اسحاق ڈار شامل ہیں جبکہ اقلیتوں کی مخصوص نشست پر بھی پنجاب سے کامران مائیکل کی مدت پوری ہو جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے