اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کی پرنٹنگ کا عمل تیز کردیا

05 Mar 2024
05 Mar 2024

(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کی پرنٹنگ کاعمل تیز کردیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی اور ڈیلیوری کو یقینی بنایا جارہاہے،  ٹریفک پولیس نے سال 24-2023 میں گزشتہ سالوں کی نسبت سب سے زیادہ ڈرائیونگ لائسنس پرنٹ کیے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان پوسٹ آفس کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس شہریوں کی دہلیز پر پہنچائے جارہے ہیں، بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو بغیر تاخیر کے ڈرائیونگ لائسنس پہنچائے جارہے ہیں، چند ہزار ڈرائیونگ لائسنس جو تا خیر کا شکار ہیں اُن کو ہنگامی بنیادوں پر پرنٹ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے آخر تک جو پرنٹنگ تاخیر کا شکار ہے وہ ختم کر دی جائے گی، پر نٹنگ کے عمل کو بغیر چھٹی کے 3 شفٹوں میں چلایا جارہا ہے، شہری ڈرائیونگ ٹیسٹ، تجدید، ڈوپلیکیٹ کے عمل کے بعد فوری اپنا ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

ٹریفک پولیس ترجمان نے کہا کہ ای ڈرائیونگ لائسنس اور پرنٹ شدہ کارڈ کی اہمیت اور پہچان یکساں ہے ، 30 لاکھ سے زیادہ شہری ای ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے