اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عاطف اسلم کی ثانیہ مرزا سے دبئی میں ملاقات،تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

04 Mar 2024
04 Mar 2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کی شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا سے دبئی میں ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کےمطابق عاطف اسلم ان دنوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ دبئی میں موجود ہیں جہاں اُن کے کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، اس کنسرٹ میں جہاں گلوکار کے مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تو وہیں قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا بھی اس کنسرٹ کا حصہ بنیں۔

گلوکار کی اہلیہ سارہ بھروانہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے شوہر عاطف اسلم اور بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی موجود ہیں۔سارہ بھروانہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ‘۔

عاطف اسلم کی اہلیہ کی یہ اسٹوری ثانیہ مرزا نے بھی اپنی انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی جس کے بعد اب یہ تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے