اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گزشتہ ماہ سیمنٹ کی فروخت میں کتنے فیصد کمی واقع ہوئی ؟جانئے

04 Mar 2024
04 Mar 2024

(ویب ڈیسک)گزشتہ ماہ فروری میں سیمنٹ کی فروخت 19.22 فیصد کمی سے 3.259 ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال فروری کے مہینے میں 4.035 ملین ٹن رہی تھی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2024 کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.863 ملین ٹن رہی جو فروری 2023 کی فروخت 3.590 ملین ٹن سے 20.23فیصد کم ہے۔ فروری 2024کے مہینے میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 11.02فیصد کمی سے 3لاکھ95ہزار 935ٹن رہی جبکہ  فروری 2023میں 4لاکھ 44ہزار 962 ٹن رہی تھی۔

فروری 2024 کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 19.26فیصد کمی سے 2.433ملین ٹن رہی جبکہ فروری 2023میں 3.014ملین ٹن رہی تھی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 19.08فیصد کمی سے 8لاکھ26ہزار 85ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال فروری میں 1.021ملین ٹن رہی تھی۔

شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے فروری 2024کے دوران سیمنٹ کی مقامی مارکیٹ میں فروخت 20.73فیصد کمی سے 2.338ملین ٹن رہی جبکہ فروری 2023میں 2.949ملین ٹن رہی تھی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروری 2024میں مقامی فروخت 5لاکھ 25ہزار 543ٹن رہی جبکہ فروری 2023کی مقامی فروخت 6لاکھ 40ہزار 645ٹن کے مقابلے میں 17.97فیصد کم رہی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے