04 Mar 2024
(لاہورنیوز) عالمی سطح پر مسلسل اضافے کے باعث ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا تسلسل جاری ہے۔
صرافہ مارکیٹوں کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا جس سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 21 ہزار 200 روپے کا ہو گیا۔اسی طرح دس گرام سونے کے نرخوں میں 771 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 89 ہزار 643 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، 3 ڈالر اضافے کے ساتھ سونا 2086 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔