04 Mar 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی کے نئے فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔
حال ہی میں مایا علی نے اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کیساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔
مذکورہ فوٹو شوٹ اداکارہ نے اپنے کلاتھنگ برانڈ کیلئے کروایا ہے جس میں انہوں نے ٹی پنک رنگ کی فراک زیب تن کر رکھی ہے۔
تصاویر میں اداکارہ کانوں میں بھاری جھمکے اور کلائیوں میں خوبصورت کڑے پہنے مختلف اداؤں کے ساتھ مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذوکروا رہی ہیں جبکہ خوبصورتی کے ساتھ ہوا میک اپ مایا کے حسن کو چار چاند لگا رہا ہے۔
مایا علی کی مذکورہ تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی چھا گئیں جبکہ ان کے مداحوں کی جانب سے بھی تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔