اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مقامی طور پر تیار ہونیوالی گاڑیوں کی فروخت میں 49 فیصد کمی ریکارڈ

04 Mar 2024
04 Mar 2024

(لاہور نیوز) مقامی طور پر تیار ہونیوالی گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ 7 ماہ کے دوران 49 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مقامی طور پر تیار گاڑیوں کی فروخت میں بڑے پیمانے پر کمی سے گاڑیوں کے پرزہ جات تیار کرنے والی صنعت شدید مشکلات کا شکار ہے، آٹو انڈسٹری اور وینڈرز کو پہلے ہی ایل سی کھلنے کے معاملات ، طلب میں کمی سے مالی مسائل تھے، رواں برس جولائی تا جنوری کے 7 ماہ کے دوران مقامی طور پر تیار 38464 کاریں فروخت ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ برس اس عرصے میں 74933 کاریں فروخت ہوئی تھیں، اس طرح کاروں کی فروخت میں 49 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور ماہ جنوری 2024 کو ملک بھر میں صرف 7802 کاریں فروخت ہوئیں۔

اس حوالے سے تھرموسول انڈسٹریز کے چیئرمین سید نوید ہاشمی، سی ای او آغا احمد رضا خان اور آٹو انڈسٹری کے وینڈر میکاس انڈسٹریز کے انس خان نے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال سے معیشت سکڑنے، قیمتوں میں اضافے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، شرح سود میں اضافے، سیاسی عدم استحکام اور پیداواری لاگت میں اضافے سے نہ صرف صارفین کی خریداری کی استعداد کم ہوئی بلکہ طلب بھی کم ہوئی، مقامی طور پر تیار گاڑیوں کی طلب میں کمی سے نہ صرف ریونیو میں کمی ہوئی بلکہ لوگوں کے روزگار کے مواقع بھی کم ہوئے۔

دوسری جانب درآمدی کاروں میں اضافہ ہوا ہے، 7 ماہ میں 21874 کاریں درآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ برس اس عرصے کے دوران 2990 کاریں درآمد ہوئی تھیں، صرف ماہ جنوری میں 5305 کاریں درآمد کی گئیں اور زرمبادلہ خرچ کرنا پڑا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے