04 Mar 2024
(ویب ڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانی روپے کی تنزلی اور امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی 560 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے بعد سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 65 ہزار 886 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔