اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف گلوکار ڈاکٹر امجد پرویز انتقال کر گئے

04 Mar 2024
04 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار ڈاکٹر امجد پرویز ایک ماہ تک علیل رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر امجد پرویز ایک ماہ سےگردے فیل ہونے کے باعث شدید علیل تھے جو گزشتہ روز  دم توڑ گئے، ان کی نمازجنازہ آج شام جامعہ مسجد شادمان چوک لاہور میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر امجد پرویز پیشے کے اعتبار سے انجینئر، کئی اردو اور انگریزی کتابوں کے مصنف تھے، انہوں نے 1954ء میں ریڈیو پاکستان کے لاہور مرکز سے پروگرام ” ہونہار“ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ پہلی مرتبہ شرکت کی اور زندگی بھر ریڈیو کے ساتھ منسلک رہے۔

ڈاکٹر امجد پرویز آج کل ریڈیو پاکستان لاہور کے پروگرام فن اور فنکار میں ملکہ ترنم نورجہاں کے فن اور شخصیت پر اپنا تجزیہ پیش کر رہے تھے، انہوں نے استاد نزاکت علی خان سے باقاعدہ کلاسیکل موسیقی کی تربیت حاصل کی، 1970 کی دہائی میں ریڈیو پاکستان لاہور مرکز سے ڈاکٹر امجد پرویز کی گائی ہوئی 100ء سے زائد غزلیں اور گیت نشر ہوئے۔

ڈاکٹرامجد پرویز نے میلوڈی سنگرز کے نام سے دو کتابیں لکھیں جبکہ Rainbow Of Reflections ان کی آخری انگریزی کتاب تھی، ڈاکٹرامجد پرویز کو 1977ء میں بہترین ٹیکنیکل پیپر لکھنے پر صدر مملکت کی جانب سے گولڈ میڈل، 2009ء میں ڈاکٹر اے کیو خان لائف ٹائم اچیومنٹ ایوار ڈ اور 2000ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے