اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہبازشریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا،اب معیشت کو استحکام دینگے:مریم اورنگزیب

03 Mar 2024
03 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے 16 ماہ میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا اب وہ ملکی معیشت کو استحکام دیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بطور وزیراعظم پاکستان کیلئے خوشخبری ہیں، ترقی کا جو سفر 2018 میں رک گیا تھا پھر سے شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے آنے کے بعد نوجوانوں کے روزگار،کاروبار اور ترقی کا دور شروع ہوگا، پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا اور عوام کے مشکل حالات بہتر ہوں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 4 سال بے رحمی سے ملک کے تمام شعبوں کوبرباد کیا گیا، اب ان کی بحالی اور تعمیرنوشروع ہوگی، شفافیت اور عوامی خدمت کا دور پھر سے شروع ہوگا،  پھر سے تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت، صنعت اور نوجوانوں کی ترقی کا سفرشروع ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور آئی ٹی میں ترقی کےمواقع دینے کا دور پھر شروع  ہو رہا ہے، نوجوانوں کو روزگار اورکھیل کے مواقع دینے کے دور کا پھرسے آغاز ہو رہا ہے، پاکستان کے خارجہ تعلقات میں بہتری اور اعتماد کا نیا دور شروع ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے