(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے میاں محمد شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا دور دوبارہ شروع ہوگا، شہباز شریف نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا تھا یہ ان کا سب سے بڑا کریڈٹ ہے، وزیراعظم اب پاکستان کو معاشی گرداب سے نکالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی پہلی ترجیح معیشت کی بحالی اور مہنگائی کا خاتمہ ہے، جن کی قسمت میں رونا دھونا لکھا ہے وہ اگلے پانچ سال تک چیختے چلاتے نظر آئیں گے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن عوامی خدمت کے جذبے سے کام کرے گی،میاں نواز شریف کی سرپرستی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لیے باعث اعزاز ہوگی۔