اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

'پاکستانیوں کو خادم مل گیا'، مریم نواز کی شہباز شریف کو مبارکباد

03 Mar 2024
03 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صدر ن لیگ میاں شہباز شریف کو دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے ایک پیغام میں منتخب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مریم نواز شریف نے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو خادم مل گیا، محمد نواز شریف کی سربراہی میں آج سے پاکستان میں خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا،  قوم کے خادم اور نواز شریف کے سپاہی شہباز شریف کا وزیر اعظم منتخب ہونا خوشحالی و ترقی کی نوید لیکر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی سپیڈ، محنت، کارکردگی اور ایمانداری کی دنیا معترف ہے، شہباز شریف کا ماضی گواہ ہے کہ وہ محنت، کارکردگی اور میرٹ پر یقین رکھتے ہیں، وزیر اعظم پاکستان کے عہدے پر شہباز شریف کا انتخاب حقیقی جمہوریت کی فتح ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی، سماجی اور سیاسی مسائل کے حل کے لیے شہباز شریف کی قیادت ناگزیر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے