اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے جامع اور مؤثر اقدامات کریں گے: مریم نواز

03 Mar 2024
03 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے جامع اور مؤثر اقدامات کریں گے۔

جنگلی حیات کے عالمی دن پر اپنے ایک  پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں جنگلی حیات کے کردار کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، بائیوڈائیورسٹی کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ماحولیاتی توازن لانے میں پنجاب حکومت بھرپور اقدامات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سالٹ رینج کے علاقے میں پائی جانے والی جنگلی بھیڑ،چولستان کے تلورسے لے کر ڈولفن تک ہر طرح کی جنگلی حیات کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پورے پاکستان کی طرح پنجاب کو قدرت نے خوبصورت جنگلی حیات سے نوازا ہے جس کا تحفظ اور فروغ ہماری ذمہ داری ہے، جنگلی حیات کے عالمی دِن پر اس شعبے میں خدمات انجام دینے والے کارکنوں اور تنظیموں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے