02 Mar 2024
(لاہور نیوز) شہباز شریف کے بطور وزیر اعظم کاغذات نامزدگی کیخلاف عمر ایوب کے اعتراض پر مسلم لیگ ن کا ردعمل بھی آگیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عمر ایوب کے بیان کے بعد شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پہ پیشگی مبارکباد دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے شہباز شریف سے شکست کا خوف بول رہا ہے، خیبر پختونخوا کا رزلٹ حلال اور دیگر صوبوں کا حرام، یہ ڈرامہ نہیں چلے گا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کروانے والوں کا ڈیفالٹ سے بچانے والوں کے ساتھ مقابلہ ہے، 9 مئی کرنے والوں کا 28 مئی والوں سے مقابلہ ہے، روئیں نہ مقابلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ سڑکوں کی بدتمیزی پارلیمان میں آ گئی ہے، اس بد تہذیبی، بد تمیزی کا جواب عوامی خدمت سے دیں گے، انشاءاللہ۔