02 Mar 2024
(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری اور اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے 9 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے صدارتی انتخابات میں حمایت پر اے این پی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔