02 Mar 2024
(ویب ڈیسک) این اے 71 کی امیدوار ریحانہ ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف نے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔
ریحانہ ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا سمندر ایک ماں کے ساتھ ہے، کارکن چور چور کے نعرے لگا رہے ہیں، خواجہ آصف تمہیں شرم آنی چاہئے، میں ہائیکورٹ میں اصل فارم 45 ساتھ لے کر جاؤں گی۔
ریحانہ ڈار نے کہا کہ اگر تم فارم 45 کے مطابق فتح یاب ہوئے تو اپنے ہاتھوں سے تمہیں جیت کا ہار پہناؤں گی، ماں کا تمہیں ایک بار پھر چیلنج ہے، میرا ہائیکورٹ میں سامنا کرو، مجھے اللہ تعالیٰ نے عزت دی ہے، میں مادر ملت کا ایوارڈ وصول کرنے کراچی جا رہی ہوں۔