اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چھانگا مانگا کو ٹورسٹ پوائنٹ بنانے میں امریکا اپنا کردار ادا کریگا: کرسٹن کے ہاکنز

02 Mar 2024
02 Mar 2024

(لاہور نیوز) امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز کی چھانگا مانگا جنگل میں آمد، فاریسٹ پروٹیکشن کمیٹی کی دعوت پر امریکی قونصلیٹ نے پلانٹیشن تقریب میں شرکت کی۔

امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز کی چھانگا مانگا جنگل میں آمد پر سکول کے بچوں نے پاکستانی اور امریکی جھنڈے لہرا کر استقبال کیا، امریکی قونصلیٹ نے بچوں کے ساتھ پودے لگا کر شجر کاری پلانٹیشن کا آغاز کیا۔

کرسٹن کے ہاکنز نے کہا کہ یو ایس اے کاروباری، تعلیم اور غیر منافع بخش شعبے میں پاکستان کی رہنمائی کرتا رہے گا، امریکا، پاکستان کے ساتھ مل کر "گرین الائنس" فریم ورک کی تعمیر کے لئے مل کر کام کر رہا ہے۔

امریکی قونصلیٹ کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں، زراعت، پانی کے وسائل کے مؤثر انتظام اور صاف توانائی کو بڑھانے کے لئے مدد فراہم کرے گا، امریکا پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے توانائی کی حفاظت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

کرسٹن کے ہاکنز نے چھانگا مانگا میں بچوں کے ساتھ پودا لگا کر امریکا پاکستان دوستی جنگل کا افتتاح کیا، انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کے تعاون سے چھانگا مانگا میں سیکڑوں کنال پر خصوصی جنگل لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاریسٹ پروٹیکشن کمیٹی کی قیادت میں لگایا جانے والا پلانٹیشن جنگل کا حصہ پاک امریکا دوستی کا شاہکار ہے، چھانگا مانگا کو ایک بڑا ٹورسٹ پوائنٹ بنانے میں امریکا اپنا کردار ادا کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے