اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل9،راولپنڈی سٹیڈیم میں ہونیوالے دونوں میچ بارش کی نذر ہوگئے

02 Mar 2024
02 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے راولپنڈی سٹیڈیم میں ہونیوالے دونوں میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگئے۔

پہلے روز شیڈول کے مطابق دونوں میچز بارش کی وجہ سے نہ ہوسکے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان دن دو بجے شیڈول تھا لیکن بالکل کھیل نہ ہوسکا۔

آدھے گھنٹے کی تاخیر سے اڑھائی بجے امپائرز نے پچ کا معائنہ بھی کیا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی وارم اپ کیلئے میدان میں بھی آئے لیکن پھر اچانک طوفانی بارش شروع ہوگئی اور کھیل ناممکن ہوگیا، اس دوران شائقین کرکٹ بھی اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے تھے تاہم انہیں بھی مایوس گھر لوٹنا پڑا۔

دوسرا میچ رات سات بجے میزبان اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ہونا تھا لیکن بارش کے باعث اسے بھی منسوخ کردیا گیا، اس طرح چاروں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا بھی ایک پوائنٹ کے ساتھ کھاتہ کھل گیا۔

دوسری جانب گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ راولپنڈی میں دن کے وقت بارش کے 100 جبکہ رات کے اوقات میں 70 فیصد بارش متوقع ہے۔

 
 
 
 
 
 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے