(ویب ڈیسک) رہنما تحریک انصاف اور ایم این اے اسد قیصر نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ والی حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔
رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد کررہے ہیں، تمام ادارے آئین کے پیرامیٹرز میں رہ کر کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو دھاندلی کے خلاف اکٹھا کریں گے، ہم عوامی عدالت میں جائیں گے، ہم نے بڑا پلان بنایا ہے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ان انتخابات سے عدم استحکام آیا ہے، بدقسمتی سے عدلیہ آزاد نہیں ہے، محمود اچکزئی کی نامزدگی کا مقصد پورے پاکستان کو اکٹھا کرنا ہے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ جب تک ادارے آئینی پیرا میٹرز پر نہیں چلیں گے ملک نہیں چل سکتا، ہم ملک کو اصلی جمہوریت دیں گے۔
دوسری جانب رہنما تحریک انصاف اور ایم این اے بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ غیور عوامی عدالت میں ہمارے سارے مخالفین ہار گئے ہیں۔