02 Mar 2024
(لاہور نیوز) پنجاب کے شہر لاہور کے مختلف حصوں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہو گیا۔
لاہور میں تیز بارش سے جل تھل ، زمین سفید اولوں سے ڈھک گئی، صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی جس سے ایک بار پھر سردی میں اضافہ ہو گیا۔
شہر کے مختلف علاقوں کینال روڈ، فیصل ٹاؤن، تاجپورہ ، ایبٹ روڈ، قلعہ گجر سنگھ، دھرم پورہ میں ژالہ باری ہوئی ، بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔