اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس، رمضان پیکیج کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا

02 Mar 2024
02 Mar 2024

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پوری لاہور ڈویژن کے تمام محکموں کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صفائی، رمضان پیکیج کی فراہمی، سیوریج امور، تجاوزات کا جائزہ لیا گیا اور ہدایات جاری کی گئیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد علی رندھاوا نے کہا صفائی اولین ترجیح، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح نصب العین دے دیا ہے، تمام محکمے نوٹ کر لیں، صفائی کیلئے ریلوے، کنٹونمنٹ اور ایم سی ایل حدود کی کوئی تقسیم نہیں، پورا لاہور صاف ہو گا، ہر محکمہ مکمل ذمہ دار ہو گا، پورے لاہور میں ایکشن لیا جائیگا۔

کمشنر لاہور نے کہا رمضان پیکیج ڈور سٹیپ فراہمی کیلئے فراہم کردہ ڈیٹا کو سو فیصد تصدیقی عمل سے گزارا جا رہا ہے، لاہور ڈویژن میں 4 مارچ کو وزیراعلیٰ پنجاب رمضان پیکیج ڈور سٹیپ فراہمی کو آزمائشی پائلٹ کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا تمام پیڈسٹرین بریجز کی صفائی اور بحالی کی جائیگی، ٹیپا آج سے ہی کام شروع کریگا، صفائی پروگرام کیلئے ایم سی ایل، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، کنٹونمنٹ بورڈ ایک ہی ٹیم ہے، حدود کی بحث میں کوئی نہ الجھے، کسی ریڑھی کو الٹایا یا سامان قبضے میں نہ لیا جائے، ٹریفک روانی میں رکاوٹ ریڑھی کو ہٹایا جائے گا، نرخ نامہ فہرستیں سو فیصد آویزاں ہونا لازمی ہے، اس پر تعاون کو فروغ دینا ہے۔

اجلاس میں ڈی سی لاہور سمیت تمام ڈی سیز ، ایڈیشنل کمشنرز، اے سیز اور لاہور محکموں کے افسران کی شرکت ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے