02 Mar 2024
(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف علی زرداری کے صدارتی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے صدر مملکت کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کئے، فاروق ایچ نائیک کی طرف سے آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے دو کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔