02 Mar 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچ کلچر ڈے پربلوچ بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان خوبصورت لوگوں کی خوبصورت دھرتی ہے ، بلوچی ثقافت دنیا بھر میں اپنا منفرد مقام رکھتی ہے۔
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ بلوچستان کی ترقی اصل میں پاکستان کی ترقی ہے، پاکستان کی دیگر ثقافتوں کی طرح بلوچ کلچر میں بھی محبت اور حب الوطنی کے خدوخال نمایاں ہیں۔