اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کوشش کرتا ہوں حریف ٹیم کے بہترین بولر پر اٹیک کروں: اعظم خان

02 Mar 2024
02 Mar 2024

(ویب ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان کا کہنا ہے کہ زلمی کیخلاف میچ ختم نہ کر پانے کا اب بھی افسوس ہے، کوشش ہوگی کہ راولپنڈی کے میچز میں اچھا پرفارم کر سکوں۔

نجی ٹی وی کوانٹرویو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ایسا کھیل ہے جس میں کامیابی کم اور ناکامی زیادہ ہوتی ہے، انسان پانچ سو میچ کھیل کر بھی پچاس سنچریاں ہی کر پاتا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر کا کہنا تھا کہ میں حال کو انجوائے کرنا چاہتا ہوں، اپنی پرفارمنس سے کبھی مطمئن نہیں ہوتا، ہمیشہ پہلے سے بہتر کرنا چاہتا ہوں، جس نمبر پر میں آتا ہوں اس پر سنچری بنانا مشکل ہوتا ہے، میری کوشش ہوتی ہے کہ حریف ٹیم کے بہترین بولر پر اٹیک کروں، اگر مین بولر کو اٹیک کریں تو دیگر بھی پریشر میں آجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا بیٹنگ نمبر آسان نہیں، ہر میچ میں مختلف صورتحال ہوتی ہے، ہمیں ہر صورتحال کے مطابق تیاری کرنا پڑتی ہے، دنیا بھر میں کھیل کر مجھے ہر کنڈیشن کا اندازہ ہوا ہے، ٹی ٹوئنٹی میں ایوریج نہیں دیکھی جاتی، آپ کے کھیل کی اہمیت کا وزن اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں آکر میری زندگی بدلی ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ میں سینئر جونیئر کا کوئی فرق نہیں۔

اعظم خان کا کہنا تھا کہ  عارف یعقوب اور عبید شاہ زبردست بولر ہیں، ورلڈ کپ کھیلنے کے خواہشمند پلیئرز کیلئے پی ایس ایل اچھا پلیٹ فارم ہے، پی ایس ایل کافی اچھا جا رہا ہے، کھلاڑی فارم میں آچکے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں زیادہ دور پر نظر نہیں رکھتا، حال پر فوکسڈ رہتا ہوں، پاکستان ٹیم میں میرا آنا یا نہ آنا سلیکٹرز پر ہے میں پرفارمنس پر فوکسڈ ہوں، ماضی کی نہیں حال کی پرفارمنس پر ہی سلیکٹ ہونا چاہوں گا، کوشش ہوتی ہے کہ ایسا پرفارم کروں کہ پھر کچھ کہنے کی ضرورت نہ ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے