02 Mar 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے ویسٹ انڈین ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے، سیریز کے تمام میچ نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز اپریل کے تیسرے ہفتے سے مئی کے پہلے ہفتے کے درمیان ہوگی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز سے سیریز کے بعد پاکستان ویمن ٹیم انگلینڈ روانہ ہوگی، جہاں ٹیم پاکستان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔