اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وکلا تنظیموں کا 2 ماہ سے جاری ہڑتال عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان

01 Mar 2024
01 Mar 2024

(محمد اشفاق) پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار، لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن نے 2 ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہڑتال عارضی طور پر ختم کر دی۔

پیر کے روز سے معمول کے مطابق کیسز کی سماعت ہو گی، وکلا تنظیموں کے عہدیداران نے کہا کہ چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان سے امید کرتے ہیں کہ حلف اٹھانے کے بعد وہ ہمارے مسئلہ کا حل نکالیں گے۔

پنجاب بار کونسل کی عمارت میں پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل، لاہور بار ایسوسی ایشن، لاہور ہائی کورٹ بار، پنجاب بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت کا کہنا تھا کہ آج لاہور بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا 73 واں دن ہے، افسوس کی بات ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اس کا کوئی خاطر خواہ نوٹس نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مخصوص مدت کیلئے ایوان عدل کی حد تک ہڑتال ختم کر رہے ہیں جبکہ ماڈل ٹاؤن کی حد تک ہڑتال جاری رہے گی، لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کو یہ نہیں لگنا چاہئے کہ ہم ہڑتال کے ذریعے ان پر پریشر ڈال رہے ہیں۔

صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اسد منظور بٹ کا کہنا تھا کہ جب تک نوٹس واپس نہیں لیا جاتا، ہمارے معاملات طے نہیں پائیں گے، لاہور بار ایسوسی ایشن جو کہے گی، لاہور ہائیکورٹ بار اس کے ساتھ کھڑی ہے۔

صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی کا کہنا تھا کہ میٹرو پولیٹن شہروں میں عدالتیں ایک ہی جگہ پر ہوتی ہیں، عدالتیں ایک جگہ پر اس لئے ہوتی ہیں کہ وکلا زیادہ سے زیادہ لوگوں کو انصاف دلوا سکیں جو 11 متنازعہ عدالتیں ماڈل ٹاؤن میں شفٹ کی گئی ہیں، وہاں کوئی وکیل پیش نہیں ہو گا، اگر کوئی وکیل وہاں پیش ہو گا تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

وکلا تنظیموں کے عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ چونکہ نئے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان خود بھی بار کے عہدیدار رہ چکے ہیں اور وکلا کے مسائل کو سمجھتے ہیں اس لئے اُمید ہے حلف اٹھانے کے بعد وہ اس مسئلے کا حل نکالیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے