01 Mar 2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ میں نیوز کاسٹر بننا چاہتاتھا جس کیلئے آڈیشن بھی دیا لیکن مجھے مسترد کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ وہ اداکاری کو بھی عبادت سمجھ کر کرتے ہیں، وہ باوضو ہوتے ہیں لیکن لوگ اس بات کو نہیں سمجھ رہے، جاہل لوگ کہتے ہیں کہ باوضو ہوکر غیر محرم خواتین کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کام کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں، کیوں کہ بزرگ کہا کرتے تھے کہ گھر سے جب بھی کوئی کام کرنے نکلو تو باوضو ہوکر نکلو تاکہ جو کام کرنے جا رہے ہو، اس میں برکت ہو۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی لوگ منفی خیالات سے بھرے ہوئے ہیں، ایک دوسرے سے حسد رکھتے ہیں، ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں لگے رہتے ہیں۔