01 Mar 2024
(ویب ڈیسک) صدارتی الیکشن کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی کل صبح جمع کرائے جائیں گے، کاغذات نامزدگی صدارتی الیکشن کے آر او چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے پاس جمع کرائے جائیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما آصف زرداری کے کاغذات جمع کرائیں گے۔
ذرائع کے مطابق صدارتی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری دن ہے، صدر مملکت کے انتخاب کے لئے پولنگ 9 مارچ کو ہو گی۔